وزارت توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے۔
لیسکو حکام کے مطابق نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی، لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور یہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی دونوں طرح کے صارفین کے لیے سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیے گئے ہیں۔ اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






