حیران کن ٹرانسفارمیشن کا راز سامنے آ گیا: مریم اورنگزیب کی والدہ نے خاموشی توڑ دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا سے لے کر فیشن حلقوں تک، ہر جگہ ان کے نئے روپ پر بات ہو رہی ہے۔

کئی افراد نے مریم اورنگزیب کی اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک متاثرکن مثال قرار دیا، جبکہ شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین نے بھی ان کے اعتماد اور انداز کی کھل کر تعریف کی۔ اب اس حیران کن تبدیلی کے پیچھے چھپا راز خود ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک حالیہ انٹرویو میں ظاہر کر دیا ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کے مطابق مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹنگ کے ذریعے یہ تبدیلی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ مریم ماضی میں کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی رہی ہیں اور کئی مرتبہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پر گزارا کرتی تھیں۔ میں نے بارہا انہیں ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ اپنی ضد پر قائم رہیں۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی اس حد تک کھانا چھوڑ دے تو چہرے کے پٹھوں پر اثر پڑنا فطری بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اپنی صحت کا خیال رکھنا کوئی غلط بات نہیں، لوگ بلاوجہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، انہیں کرنے دیں۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close