جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد یوسف انتقال کر گئے۔
سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد یوسف چند دنوں سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ تین بجے جامعہ اشاعت الاسلام بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔
وہ دو مرتبہ جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے تھے۔ مولانا محمد یوسف پہلی بار 2002 اور دوسری بار 2013 میں بٹگرام سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
مرحوم مولانا قاری محمد یوسف دارالعلوم اشاعت الاسلام کے مہتمم بھی تھے۔ جے یو آئی کی قیادت نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






