وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے تحت 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کر دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں دسمبر 2025 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کے نرخ بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
نیپرا نے اس درخواست پر 29 جنوری 2026 کو سماعت مقرر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری یا رد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں یہ اضافی چارجز صارفین سے فروری کے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے، جس سے مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






