عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کر دیا گیا

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کر دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر کے کلینک کو سیل کیے جانے کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست دائر ہونے کے بعد ایس بی سی اے نے کلینک ڈی سیل کر دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کلینک دوبارہ کھول دیا گیا ہے، اس لیے وہ کیس میں مزید کارروائی کے خواہاں نہیں ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف ریکارڈ پر لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر افسران کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close