**وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل**
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرا فارم ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ شخصیات، وزراء اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں مریم نواز نے روایتی لباس زیب تن کیا اور محفل میں نمایاں نظر آئیں۔ ان کی شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔
جنید صفدر نے شانزے علی روحیل سے شادی کے بندھن میں منسلک ہو کر اپنے ازدواجی سفر کا آغاز کیا۔ ولیمے کی تقریب میں تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی اور روایتی موسیقی نے محفل کو رونق بخشی۔ مریم نواز کے لباس اور اسٹائل نے سوشل میڈیا پر بھی بہت تعریفیں سمیٹی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






