اسکولوں کا نیا شیڈول، نئی ہدایات، بڑی تبدیلیاں

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سرکاری اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بج کر 15 منٹ تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا اور یہ دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقاتِ کار سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ پیر سے جمعرات تک تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ اساتذہ کی تیاری، پیشہ ورانہ تربیت اور ٹریننگ سیشنز کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی متبادل ہفتوں میں ہفتہ کے روز حاضری بھی لازم ہوگی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close