چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا ہے۔ واقعہ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






