ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ, صحت کیسی ہے ؟

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، معائنے کے لیے پہنچنے والی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹیم کے جنرل فزیشن نے ان کا مکمل طبی چیک اپ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں اور وہ جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close