سینیٹ اجلاس میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے موبائل آپریٹرز کے ماہانہ سپر کارڈ پیکجز کی قیمتوں میں اضافے کی تحریری وضاحت پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل آپریٹرز نے ماہانہ کارڈز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
اس اضافے کی وجوہات میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 44 فیصد کمی، اور پالیسی ریٹ کو 7 سے 22 فیصد تک بڑھانا شامل ہیں، جس سے ٹیلی کام آپریٹرز کی مالی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران موبائل صنعت کی اوسط سالانہ آمدنی نمو صرف 9 فیصد رہی ہے، جو اضافی اخراجات کے دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






