تعطیل کا اعلان ، اچھی خبر آگئی

آج 26 رجب بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں شبِ معراج عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت نے اس موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے 17 جنوری کو بند رہیں گے۔ یہ تعطیل اس روحانی موقع کے احترام میں دی گئی ہے۔

رجب المرجب کا یہ مہینہ اسلامی سال میں خاص اہمیت رکھتا ہے، جس میں 27 رجب کی رات کو واقعہ معراج پیش آیا تھا۔ اس رات حضور نبی کریم ﷺ مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور پھر آسمانوں کی سیر کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہوئے تھے۔

قرآن پاک میں سورہ بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں اس واقعے کا ذکر موجود ہے، جو معراج یا اسراء کے نام سے مشہور ہے۔ احادیث مبارکہ میں اس کی تفصیلات بھی ملتی ہیں۔ اس رات کو انتہائی افضل اور مبارک سمجھا جاتا ہے۔

ملک بھر میں مساجد و مدارس میں خصوصی عبادات، محافلِ ذکر اور خصوصی خطابات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں واقعہ معراج کی فضیلت اور اس سے متعلق تعلیمات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close