تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت ان کمپنیوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے کل ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن کریں گے، جس میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کے چیف ایگزیکٹوز، نجکاری کمیشن کے قانونی و مالی مشاورت کاروں اور ڈسکوز کے ٹرانزیکشن منیجرز بھی شرکت کریں گے۔ فنانشل ایڈوائزرز کمپنی “الواریز اینڈ مارسل مڈل ایسٹ لمیٹڈ” نجی شراکت داری کے ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں تینوں ڈسکوز کی انٹرپرائز لیول ڈیلیجنس رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جو فنانشل ایڈوائزرز نے تیار کی ہیں۔ اس اجلاس کے بعد ان کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کے آئندہ لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






