نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 105 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جو 15 جنوری 2026 کو پشاور میں منعقد ہوئی۔
نتائج کے مطابق پہلا انعام 15 لاکھ روپے بانڈ نمبر 809258 نے جیتا ہے۔ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے فی کس تین بانڈز نمبر 488890، 748328 اور 746418 نے حاصل کیا۔
قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کے طور پر ہزاروں سرمایہ کاروں نے 9,300 روپے جیتے ہیں، جس سے یہ قرعہ اندازی بڑی تعداد میں شرکا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق قرعہ اندازی شفاف طریقے سے مکمل ہوئی ہے۔ 750 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور سہ ماہی قرعہ اندازی کے باعث مقبول ہے، جو شہریوں کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
نیشنل سیونگز نے تمام بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بانڈ نمبرز کی تصدیق کریں اور مجاز برانچز سے اپنے انعامات وصول کریں۔ دیگر مالیتوں میں 100، 200، 1,500، 7,500 اور 25,000 روپے کے پرائز بانڈ بھی دستیاب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






