ملازمتوں میں خواتین کے لیے کوٹہ سے متعلق اہم خبر

وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز کو سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایف بی آر کے حکام کے مطابق، اس معاملے کو سب سے اہم ترجیح قرار دیا گیا ہے اور کوٹے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام کسٹمز کلیکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ خواتین کوٹے سے متعلق مطلوبہ ڈیٹا 16 جنوری تک فراہم کریں۔ یہ معلومات بعد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائیں گی۔

خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سرکاری ملازمتوں میں سخت مانیٹرنگ کا نظام بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز اور انٹیلیجنس کے دفاتر سے اس سلسلے میں فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close