سردیوں میں گیس لیکج کے حادثات میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو حکام نے عوام کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی بو محسوس ہونے پر بجلی کے بٹن نہ دبائیں اور نہ ہی کوئی آگ جلائیں۔ فوری طور پر تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
حکام نے مشورہ دیا ہے کہ گیس کے پائپوں اور آلات کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے، بچوں کو گیس کے آلات سے دور رکھا جائے، اور رات کو سونے سے پہلے تمام گیس آلات کو احتیاط سے بند کر دیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ لاپرواہی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






