ایف آئی اے نے حال ہی میں چار ہزار سے زائد ان افراد کی انکوائریز مکمل کی ہیں جو مختلف ائیرپورٹس سے ڈی پورٹ کیے گئے تھے۔ انکوائریز میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں مسافروں کو بیرونِ ملک بھیجنے کے لیے جعلی اور غیر مستند سفری دستاویزات کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس اور سہولت کاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ان دھوکہ باز عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو لوٹنے والے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ غیر قانونی طریقوں سے لوگوں کو بیرونِ ملک بھیجنے والے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






