ہنڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان، کیا ہونگی ؟ جانئے

ہونڈا پاکستان نے 2026 کے فیس لفٹ ماڈلز کی باضابطہ تعارفی ریٹیل قیمتیں جاری کر دی ہیں، جو جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں
گی۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ تعارفی قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور بعد میں ان میں تبدیلی ممکن ہے۔

یہ اعلان چند روز قبل متعارف کرائے گئے فیس لفٹ ورژنز کے بعد آیا ہے، جن میں تمام ویریئنٹس میں **ہونڈا سینسنگ** کو اسٹینڈرڈ فیچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر اپڈیٹس کیے گئے ہیں۔

**تعارفی قیمتیں درج ذیل ہیں:**
– **ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ:** 84,99,000 روپے
– **ہونڈا سِوک اورئیل:** 88,34,000 روپے
– **ہونڈا سِوک آر ایس:** ایک کروڑ ایک لاکھ روپے

کمپنی نے بتایا کہ یہ قیمتیں محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی اور بعد میں ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ اس سے قبل بکنگ قیمتیں جاری کی گئی تھیں، جو اب تعارفی ریٹیل قیمتوں سے تبدیل ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close