قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کو متحدہ اپوزیشن کا واحد امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسپیکر کے مطابق، تمام قانونی ضابطے پورے کرکے جلد ہی اپوزیشن لیڈر کا تقرر کر دیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے گا۔ ہم نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں، کل تک تصدیق ہو جائے گی۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ “پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ خان صاحب (عمران خان) چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔ خان صاحب کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا اپیکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “اب تک صرف ایک ہی نامزدگی ہوئی ہے۔ اسپیکر ہی سب کچھ ہے، وہ جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتا ہے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






