انا للہ و انا الیہ راجعون ،اہم سیاسی جماعت کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما **مولانا سلیم اللہ خان ترکئی** انتقال کر گئے ہیں، جس پر جماعت کے حلقوں میں گہرے دکھ اور سوگ کی فضا ہے۔

جماعت کے صدر **مولانا فضل الرحمان** اور ترجمان **اسلم غوری** نے مرحوم کے انتقال پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی ایک باوفا، دلیر اور مخلص ساتھی تھے، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس ہوگی۔

انہوں نے مرحوم کو ایک پختہ نظریاتی دوست اور جماعت کے سنجیدہ رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عشروں تک اصولی موقف اور نظریاتی سیاست پر ثابت قدمی دکھائی۔ جماعت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسلم غوری نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close