پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کااندرونی احوال سامنے آگیا

 پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا، موجودہ صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، اجلاس میں تمام جمہوری قوتوں کے درمیان نئے میثاق جمہوریت پر اتفاق کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیا میثاق الیکشن کمیشن کی ایسی تشکیل پر مشتمل ہو جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو، قرارداد میں کہا گیا کہ نئے میثاق میں شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔قرارداد میں بانی کے خاندان کے افراد کےساتھ ملاقاتیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اس کے علاوہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کے کامیاب دورہ لاہور پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے کامیاب دورہ کراچی پر مبارکباد دی گئی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت بیرسٹرگوہر نے کی، اجلاس میں نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ملک نازک سیاسی دور سے گزر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close