وفاقی وزیر خزانہ نے گزشتہ 5سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو فراہم فنڈز کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی، 5سال میں پنجاب کا ڈویژن پول 20736 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ روپے تھا جب کہ پنجاب کو اسٹریٹ ٹرانسفر 235ارب 48 کروڑ 80 لاکھ منتقل ہوئے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سندھ کا ڈویژن پول 9852 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا اور سندھ کو اسٹریٹ ٹرانسفرکی مد میں 1118ارب 34 کروڑ 40 لاکھ روپے ملے۔
کے پی کا ڈویژن پول 6572ارب 13 کروڑ 60 لاکھ رہا اور صوبے کو اسٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں کے پی 704 ارب 98 کروڑ روپے ملے۔
بلوچستان کا ڈویژن پول 3949 ارب 16کروڑ 20 لاکھ روپے رہا اور صوبے کو اسٹریٹ ٹرانسفر کی مد میں 252ارب 7 کروڑ 80لاکھ روپے ملے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






