کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے اس کو پبلک کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے اس کو پبلک کر دیا ہے۔ اس مدت کے دوران تحائف حاصل کرنے والوں میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت کئی وزرا بھی شامل ہیں۔
جو تحائف وصول کیے گئے، ان میں روضہ رسول ﷺ، خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹگز، پرفیوم، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں اور ڈیکوریشن پیسز شامل ہیں۔
ان کے علاوہ تحائف میں سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹس، کمبل، اسکارف اور ٹائی بھی شامل ہیں۔
تاہم یہ تحائف وصول کرنے والی تمام شخصیات نے ان تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرا دیا جب کہ کابینہ ڈویژن ان تحائف کی مالیت کا تخمینہ لگا رہا ہے۔
گزشتہ سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحفہ دینے والی ملکی اور غیر ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔ جب کہ کابینہ ڈویژن کی جاری تازہ فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے۔
شہباز حکومت 2002 سے لے کر ستمبر 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ مرحلہ وار پبلک کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ 1997 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






