افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں ایک تیز رفتار بس نے نجی اسکول کی پرنسپل سمرین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کے شوہر آصف اور 8 سالہ بیٹا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت سمرین موٹرسائیکل پر اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ اسکول جا رہی تھیں۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بس انتہائی خستہ حالت میں تھی اور اس کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بس 1978 ماڈل کی تھی۔ ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ حادثہ کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹریفک کے بڑھتے خطرات کی ایک اور مثال ہے۔ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں موٹرسائیکل سوار اور نامعلوم گاڑیوں کے متاثرین شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close