پاکستان اور سوڈان کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے طیاروں اور ہتھیاروں کا دفاعی معاہدہ آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور سوڈان کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے طیاروں اور ہتھیاروں کا دفاعی معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ دفاعی پیکج میں 10 قراقرم-8 لائٹ اٹیک طیارے، 200 سے زائد ڈرونز شامل ہیں۔ جن میں اسکاؤٹ اور کامیکازے ڈرونز کے علاوہ جدید فضائی دفاعی نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ سوڈان کی فوج کو ملک میں جاری داخلی تنازع میں عسکری طور پر مضبوط بنا سکتا ہے۔

سابق پاکستانی ایئر مارشل نے بتایا کہ پیکج میں سپر مشاق تربیتی طیارے بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان طیاروں کی حتمی تعداد اور ترسیل کے شیڈول سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔

تاحال پاکستانی فوج یا وزارت دفاع کی جانب سے اس ممکنہ معاہدے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ سوڈان کی فوج نے بھی اس حوالے سے میڈیا کو کوئی موقف فراہم نہیں کیا۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوڈان میں فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان گزشتہ دو برس سے زائد عرصے سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جن کے نتیجے میں ملک کو سنگین انسانی بحران اور عدم استحکام کا سامنا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے۔ تو پاکستان کی جانب سے فراہم کیا جانے والا جدید فوجی سازوسامان۔ بالخصوص ڈرونز اور لڑاکا طیارے، سوڈانی فوج کو فضائی برتری دلانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ جس سے تنازع کے ابتدائی مراحل میں زمینی کنٹرول میں اضافہ ممکن ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close