تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافہ، اعلان ہو گیا

لاہور: سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس کے پیش نظر اسکولوں اور کالجز میں چھٹیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن آج دوپہر 3 بجے ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔ گزشتہ روز وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ پہلے سے شیڈول کے مطابق اسکول اور کالجز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، اور کسی بھی جعلی نوٹیفکیشن پر عمل نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close