پروازیں منسوخ

موسم کی خراب صورتحال اور انتظامی مشکلات کے باعث آج ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔ چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 67 دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

شیڈول کے مطابق پشاور سے دوحہ کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی طرح لاہور سے مشہد جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر 27 پروازوں میں تاخیر دیکھی گئی، جو ایک سے ساڑھے پانچ گھنٹے تک رہی۔ پشاور میں چھ، ملتان میں پانچ، کراچی میں سولہ اور لاہور میں دس پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close