نجی اداروں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے اُن کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے اس حوالے سے دائر تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے 15 سال سے کم مگر ساڑھے 14 سال سروس مکمل کرنے والے تمام ملازمین کو اولڈ ایج پنشن کا حقدار قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






