رمضان پیکج میں پھر بڑی تبدیلی؟ وزیراعظم کا ڈیجیٹل والٹس پر اہم فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان پیکج سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے پیکج کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے تجاویز طلب کیں۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر بدعنوانی کے باعث حقیقی مستحقین اپنے حق سے محروم رہتے تھے، اسی لیے حکومت نے گزشتہ برس شفاف اور ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال 40 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 5 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کیے گئے، جس سے امداد براہِ راست اور بغیر کسی رکاوٹ کے مستحقین تک پہنچی۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک الگ اجلاس میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے شعبے میں اصلاحات کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری بھی دے دی، جس کا مقصد اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور معیشت کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close