پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی اور طلبہ و والدین افواہوں پر کان نہ دھریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






