پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے ہر کونے تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں بھرپور کردار ادا کریں اور تحریک کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق اتوار کو شام ساڑھے چار بجے کراچی میں مزارِ قائد پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا، جو شہر کی سیاسی تاریخ کا ایک بڑا واقعہ ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے بتایا کہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد آج جلسے کی باضابطہ اجازت ملنے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی جلد کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






