پاکستان نے ایران کیخلاف بیرونی جارحیت اور دھمکیوں کی مخالفت کردی

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے پاکستان ایران کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کا مخالف ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ایران کیخلاف بیرونی جارحیت اور دھمکیوں کی پاکستان نے مخالفت کی ہے، ایران پر پابندیوں کی بھی پاکستان نے ماضی میں مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتا رہےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیا گیا، پاکستان کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، سہ فریقی تعاون کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے، مشترکہ اعلامیے میں سہ فریقی تعاون کے تحت نئے نتائج حاصل کرنے کی بات کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ صومالی لینڈ کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم نے مختلف فورمز پر صومالی لینڈ کی غیر قانونی ریاست کی مخالفت کی، صومالی لینڈ برادر ملک صومالیہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفیروں سے اسحاق ڈار کی ملاقات معمول ہے، پاکستان افغانستان کیساتھ مخاصمانہ رویہ نہیں چاہتا، ہمارا مطالبہ سادہ ہے افغان شہری دیگر ممالک میں دہشت گردی میں استعمال نہ ہوں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغان سرزمین دیگر ممالک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، ہم صرف قابل تصدیق، تحریری اور ٹھوس ضمانتیں اور عملدرآمد چاہتے ہیں، ضمانتیں افغانستان کے اپنے لئے بھی اچھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close