کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لینے کے بعد کل تعلیمی ادارے کھلنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے پرائیویٹ اسکولز کی شکایات پر نوٹس لیا اور فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے حوالے سے اسکولوں کے تحفظات سنے۔

وزیر تعلیم سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپشن سے ملاقات میں اسکول انتظامیہ کے خدشات کو تسلیم کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ سندھ کے کسی بھی ضلع میں والدین اور اسکول انتظامیہ کو پریشانی نہیں ہوگی۔

پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز سندھ کا کہنا ہے کہ خدشات دور ہونے پر جمعہ 9 جنوری کی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی اور سندھ کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کل کھلے رہیں گے۔

یاد رہے اسکول ایسوسی ایشنز کی گرینڈ الائنس نے 9 جنوری کو سندھ بھر میں نجی اسکولوں اور کالجوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے رہنماؤں نے اینٹی کرپشن کی جانب سے اسکولوں میں جاری تصدیقی کارروائیوں پر شدید خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close