ریلوے ٹریک پر دھماکہ

نصیرآباد کے علاقے نوتال میں ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر ایک فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close