مولانافضل الرحمان کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام اہم پیغام

مولانافضل الرحمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پیغام میں یمن سے متعلق سعودی عرب کے اقدامات اور قومی سلامتی کے دفاع کے فیصلوں کی حمایت کی ہے۔

پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب کی قومی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کیلئے اقدامات جائز ہیں سعودی عرب کے اقدامات ذمہ دارانہ اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب  کا امن و استحکام امت مسلمہ کے امن کی ضمانت ہے سعودی عرب عالم اسلام میں مرکزی اور قائدانہ مقام کا حامل ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں سعودی عرب کی اسلام، مسلمانوں، حرمین شریفین کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close