افسران و ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری کردی گئیں، تنخواہوں کی ادائیگی کا مقصد ملازمین کو بروقت معاوضہ فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف سندھ نے افسران اور ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری کر دیں جس کے لیے مجموعی طور پر 4 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لیے 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈرائیورز اور نائب قاصدوں کو تین اضافی تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔
علاقائی دفاتر کو بھی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جن میں حیدرآباد ریجنل آفس کے لیے 15 لاکھ 70 ہزار روپے، سکھر ریجنل آفس کے لیے 14 لاکھ 70 ہزار روپے، کراچی ریجنل آفس کے لیے 12 لاکھ 70 ہزار روپے اور لاڑکانہ ریجنل آفس کے لیے 15 لاکھ 70 ہزار روپے شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






