کرایہ دارہو جائیں ہو شیار، نئے ضوابط کا اعلان کر دیاگیا

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار ریئل اسٹیٹ نے کرایہ داری سے متعلق نئے ضوابط کا اعلان کر دیا ہے، جو تمام پراپرٹی مالکان پر لاگو ہوں گے۔

نیا اہم ضابطہ یہ ہے کہ اگر مالک مکان کو کرایہ دار سے جگہ خالی کروانی ہو تو اسے کم از کم ایک سال پہلے نوٹس دینا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد کرایہ داروں کو نئی رہائش کا بندوبست کرنے کے لیے معقول وقت فراہم کرنا ہے۔

یہ ضوابط ملک، خاص طور پر ریاض میں بڑھتے ہوئے کرایوں کو کنٹرول کرنے اور پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل، اتھارٹی نے پانچ سال تک کرایوں میں اضافہ نہ کرنے اور کرایہ داروں کو بے وجہ بے دخل نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مکان خالی کروانے کے لیے مالک کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ اقدام ان کی ذاتی ضرورت یا قریبی خونی رشتہ داروں کے استعمال کے لیے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close