پی ٹی آئی کا 8 فروری کو شیڈول احتجاج کا پلان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں 8 فروری کو وسیع پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس احتجاج کے لیے صوبائی سطح پر قیادت کا تفصیلی منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے، جبکہ خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنما شاہد خٹک اس کی نگرانی کریں گے۔ بلوچستان میں احتجاج محمود اچکزئی کی قیادت میں ہوگا، اور سندھ میں اس کے انتظامات علامہ ناصر عباس سنبھالیں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حال ہی میں سندھ کے دورے میں احتجاج کے آخری انتظامات طے کریں گے۔ پارٹی کی طرف سے یہ احتجاج ملک بھر میں ایک ہی دن، 8 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close