ایف آئی اے اسلام آباد نے پٹوار سرکل میں اراضی ریکارڈ میں بڑی جعلسازی کے ایک کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید (فیض حمید کے بھائی) اور ایک ریونیو افسر عبدالظہور کو ملزم نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین جعلی دستاویزات اور بوگس (جعلسازی شدہ) انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں دھوکہ دہی، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات درج ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید نے ایک دوسرے پٹواری کے ساتھ مل کر جعلی رجسٹری تیار کر کے ایک کنال کے بجائے محض دس مرلے اراضی منتقل کی۔ یہ زمینی ریکارڈ میں جعلسازی کے واقعات 2009 اور 2010 میں کیے گئے۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






