نجی یونیورسٹی میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ، طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا دی

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک نجی یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 21 سالہ طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ ڈی فارم کی طالبہ ہے اور اس کا تعلق نارنگ منڈی، ضلع شیخوپورہ سے ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی میں ایک اور طالبعلم نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، جس کے بعد تعلیمی ادارے میں پیش آنے والے ان واقعات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close