افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

مٹیاری ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث ٹریلر بے قابو ہو کر مسافر وین پر الٹ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں وین میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے تقریباً 7 گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ حادثے کے باعث قومی شاہراہ دونوں اطراف سے بند رہی، جس سے کراچی سے پنجاب جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں رات گئے متاثرہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close