جائیداد کی جعلی رجسٹری کے مقدمے میں نامزد تین گواہان کی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد اینٹی کرپشن کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے خضر منیر، نصیر احمد اور عمر یونس کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے، ان تینوں ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ سہیل آفریدی کی آمد پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی رجسٹری کی تیاری میں معاونت کی اور بطور گواہ جعلی دستاویز پر دستخط کیے، جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے باقاعدہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمے کی مزید کارروائی ٹرائل کے دوران مکمل کی جائے گی جبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق عدالتی احکامات کی پابندی کرنا ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






