ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کر دی ہے جس کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس طرح یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔
شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کے امکان کے پیش نظر عید الفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے جبکہ ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے اور سائنسی بنیادوں پر عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 میں ملک بھر کی سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں نئے سال کی قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں، اس دوران سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنے اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق بعض مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں اور شہریوں سمیت دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






