2025 میں کتنے پاکستانیوں نے پاسپورٹ بنوائےگئے؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

سال 2025 کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر ڈی جی پاسپورٹس کی قیادت میں سال 2025 کو انقلابی اقدامات کا سال قرار دیا گیا، جہاں جدید پرنٹرز کی تنصیب کے باعث پاسپورٹس کے طویل عرصے سے موجود بیک لاگ کا مستقل طور پر خاتمہ ممکن بنایا گیا۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق 2025 میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹ جاری کیے گئے، اور ایک سال میں اتنی بڑی تعداد میں پاسپورٹ کا اجرا تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نارمل کیٹیگری کے 32 لاکھ 75 ہزار 263 جبکہ ارجنٹ کیٹیگری کے 18 لاکھ 39 ہزار 487 پاسپورٹ جاری ہوئے، اور فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹ کا اجرا کیا گیا۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی سہولت سے پاسپورٹ اجرا میں آسانی ہوئی ہے، جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران شہریوں میں جدید ای پاسپورٹس بنوانے کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close