قومی مذاکراتی کانفرنس، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا شرکت سے انکار

قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا گیا تاہم قیادت نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت نامہ آج ہی موصول ہوا ہے مگر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دے رکھا ہے، لہٰذا مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے ہوں گے۔ قومی مذاکراتی کمیٹی کی یہ قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close