دہشتگردوں کی فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ہو گئے

ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ کے قریب بنوں ڈیرہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت نذیر خان کا کہنا ہے کہ تینوں ٹریفک پولیس اہلکار دل بیگو خیل کے قریب ٹریفک ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے تینوں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ٹریفک پولیس انچارج نورنگ جلال خان، سپاہی عزیز اللہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں، جنہیں نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close