گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کل صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت گیس 5 جنوری صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے گیس بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح 8 بجے سے 5 جنوری صبح 8 بجے تک کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی شدید کمی کے باعث دستیابی متاثر ہوئی ہے، جبکہ سسٹم میں لائن پیک کم پریشر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دوران تمام صنعتوں، بشمول پاور جنریشن یونٹس، کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی صورتحال بہتر ہوتے ہی فراہمی بحال کر دی جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close