نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ایپ کے صارفین کے لیے شناختی دستاویزات کی تیاری کے دوران پیش آنے والی خامیوں کو دور کرنے اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جب کوئی شہری پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرواتا ہے تو نادرا اس پر کارروائی کا آغاز کرتا ہے۔ اگر کسی درخواست میں کوئی دستاویز کم ہو یا کوئی غلطی پائی جائے تو درخواست گزار کو موبائل ایپ پر ہی اطلاع بھیجی جاتی ہے تاکہ وہ کمی کو پورا کر سکے۔
نادرا کے مطابق دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے لیے صارفین کو اپنی پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہوم اسکرین پر موجود NADRA Miscellaneous Services میں جا کر اپ لوڈ ڈاکومنٹس کے آئیکن پر کلک کرنا ہوگا۔ صارف کو اپنی درخواست کی ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کر کے گیٹ ڈیٹیلز پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد اسکرین پر مطلوبہ دستاویزات کی فہرست ظاہر ہو جائے گی۔ جس دستاویز کو اپ لوڈ کرنا ہے اس کا انتخاب کر کے موبائل سے فائل منتخب کرنے کے لیے Browse یا براہ راست تصویر کھینچنے کے لیے Capture کا بٹن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد اسکرین پر کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا اور درخواست خودکار طور پر دوبارہ جمع ہو جائے گی۔ نادرا کے مطابق اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے اپنی شناخت کی تصدیق اور دستاویزات کی درستگی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب، پی ٹی اے نے درآمد کردہ موبائل فونز پر بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے۔ اس دوران یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری میں کس ادارے نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






