ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری شعبے میں بڑی پیش رفت

ایس آئی ایف سی کے سرمایہ دوست ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے تحت سال 2026 میں پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کا خوش آئند اور پُراعتماد آغاز ہوا ہے۔ سال کے آغاز پر پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری سامنے آئی ہے، جس میں عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وی اون گروپ کی جانب سے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت جنوری 2025 کی 15 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جو موبی لنک بینک کی مسلسل ترقی اور ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔

موبی لنک بینک وی اون گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، جو دنیا بھر میں 150 ملین کنیکٹیویٹی اور 140 ملین ماہانہ ڈیجیٹل صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد موبی لنک بینک کے ایم ایس ایم ای فنانسنگ پورٹ فولیو اور ڈیجیٹل اسلامی بینکاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی پر مبنی، ڈیجیٹل نیٹو بینک کے طور پر موبی لنک بینک کے ارتقا کو مزید مضبوط بنائے گا، جبکہ خواتین، چھوٹے کاروباروں اور کم سہولت یافتہ طبقات کو ریگولیٹڈ مالی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا اس سرمایہ کاری کا کلیدی ہدف ہے۔ اس کے علاوہ اوباڑو میں شرپسند عناصر کی جانب سے تالاب میں زہر ڈالنے سے سینکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

وی اون گروپ کے مطابق یہ سرمایہ کاری اعلیٰ اثر رکھنے والے ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹمز کو مضبوط بنانے کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ موبی لنک بینک اور جازکیش پر مشتمل مربوط ڈیجیٹل مالیاتی نظام پاکستان کے فِن ٹیک اور مالی شمولیت کے ایجنڈے کو نئی رفتار دے رہا ہے۔ لاہور میں 22 ویلر ٹرک الٹنے سے کنڈیکٹر کے جاں بحق ہونے اور چالان پر ڈرائیور کی جانب سے رکشہ جلانے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ وی اون گروپ کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور چیئرمین موبی لنک بینک عامر ابراہیم نے کہا کہ وی اون کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں جاری ساختی تبدیلیوں پر طویل المدتی اعتماد کی واضح علامت ہے۔

یہ سرمایہ کاری موبی لنک بینک اور جازکیش کے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کو تقویت دے گی۔ 2026 کی یہ پہلی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) پاکستان کی معاشی بحالی، اصلاحاتی پیش رفت اور ترقیاتی سمت پر عالمی اعتماد کی مضبوط توثیق ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کے باعث پاکستان عالمی ڈیجیٹل بینکاری اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کا ایک پُرکشش مرکز بن چکا ہے اور اس کی بصیرت افروز رہنمائی میں پاکستان 2026 میں سرمایہ کاری، عالمی اعتماد اور پائیدار ترقی کے سنہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close