سال کے پہلے سپر مون کا جادو: آسمان پر چاند آج عام سے بڑا اور روشن نظر آ رہا ہے

نئے سال کے آغاز پر آسمان پر ایک دلکش منظر، سپر مون، لوگوں کو حیران کر رہا ہے۔

سال کا پہلا سپر مون، جسے وولف مون بھی کہا جاتا ہے، عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور روشن نظر آ رہا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سپر مون کی روشنی عام چاند سے تقریباً 99.8 فیصد زیادہ ہوگی، اور یہ خوبصورت منظر 3 اور 4 جنوری کی رات بہترین انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی یہ فلکیاتی مظہر دلفریب طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سپارکو کے مطابق یہ سپر مون اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے اس سلسلے کی آخری کڑی ہے، اور رواں سال نومبر میں دوسرا اور آخری سپر مون ہوگا۔ سال 2026 میں اس کے بعد کوئی تیسرا سپر مون نہیں آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close