مودی کی سیاست بھارت کو کہاں لے جا رہی ہے؟ خواجہ آصف کا سخت انتباہ

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی مزید عرصہ اقتدار میں رہے تو بھارت اندرونی طور پر کمزور ہو کر بکھر سکتا ہے۔

ان کے مطابق مودی اپنی سیاسی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، عیسائی اور سکھ مسلسل دباؤ اور امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں، اور اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں اب ایک منظم ریاستی پالیسی کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی مذہبی اور انسانی اقدار سے عاری ہیں، اور بطور وزیرِ اعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے واقعات ان کے سیاسی کیریئر کا سیاہ باب ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس حکمران کا ماضی ایسے سنگین جرائم سے جڑا ہو، اس کے دور میں پورا ملک عدم استحکام کی طرف جا سکتا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور کرسمس کی تقریبات سرکاری سرپرستی میں منعقد کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close